تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:15

وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

جیو نیوز - اسلام آباد....نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے 15 رکنی نگراں کابینہ کا اعلان کردیا ہے۔ کابینہ کے آج ایوان صدر میں حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق نگراں وزیراعظم نے 15 شخصیات کو نگراں کابینہ کے لیے منتخب کرلیا ہے۔ترجمان کے مطابق پنجاب سے 7،سندھ اور بلوچستان سے 3،3 اور خیبرپختونخوا سے 2 وزرا لیے گئے ہیں۔پنجاب سے ملک محبوب، ڈاکٹر مشتاق خان، احمر بلال صوفی ،ڈاکٹر مصدق ملک، عارف نظامی،شہزادہ احسن اشرف شیخ اور شہزادہ جمال کو لیا گیا ہے۔سندھ سے سہیل وجاہت صدیقی، مقبول ایچ رحمت اللہ اور ڈاکٹر یونس سومرو شامل ہیں۔ بلوچستان سے عبدالمالک کاسی، اسداللہ مندوخیل اور میر حسن ڈومکی کو لیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ڈاکٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.