2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:57
سندھ اسمبلی: نابینا امیدوار نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
جیو نیوز - کراچی …کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 102 اور پی ایس 104 سے انتخابات میں حصہ لینے کے ایک نابینا امیدوار نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔ملک کی سیاست میں بہت سے آنکھ والوں نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی ،پاکستان کی جمہوری تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک نابینا نے سیاسی نظام میں مثبت تبدیلی کی اْمید لیے کراچی میں سندھ اسمبلی کے 2حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں انتخابات 2013 میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار انور علی جعفری کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں خصوصی افراد کی بڑی تعداد موجودہے لیکن حکومتی سطح پرمخصوص دنوں کی بجائے انہیں کبھی توجہ کا مستحق نہیں سمجھا جاتا انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایوان میں پہنچ کر خصوصی افراد کے لئے خصوصی کام کرنا چاہتے ہیں ۔