تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:57

وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ کے 12افسران کا کنٹریکٹ ختم

جیو نیوز - لاہور…پنجاب کی نگران حکومت کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے 12افسران کا کنٹریکٹ ختم کیا گیا ہے، لاہور سے جاری بیان میں نگران حکومت کے ترجمان نے کہا کہ مختلف کمپنیوں اوراتھارٹیز کے سربراہوں کو فارغ نہیں کیا گیا ، کفایت شعاری پالیسی کے تحت ون کلب روڈ اورتھری کلب روڈ کے دفاتر بھی بند کردیئے گئے ہیں ،کمپنیوں اوراتھارٹیز میں کنٹریکٹ پر تعینات افسران معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے، ترجمان کے مطابق وزیر اعلی ٰ سیکرٹریٹ میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو بھی انکے محکموں میں بھیج دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.