تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:7

کراچی : لانڈھی میں پولیس آپریشن انتہائی مطلوب ملزم سمیت 14 گرفتار

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے لانڈھی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے ایک انتہائی مطلوب ملزم سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے 89 میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا،جس کے دوران مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کر 14 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ آپریشن میں پولیس کمانڈوز اور خواتین پولیس اہلکار سمیت 500 جوانوں نے حصہ لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن کے دوران پولیس نے انتہائی مطلوب ملزم حنیف عرف چٹا کو بھی گرفتار کیا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسٹ زون میں کوئی نوگوایریا نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.