3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:8
راوٴمظہرحیات نااہلی کیس، سماعت 23اپریل تک ملتوی
جیو نیوز - لاہور…مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی راوٴمظہرحیات کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت 23اپریل تک ملتوی کردی گئی۔راؤ مظہر حیات کیخلاف جعلی ڈگری کا کیس زیر سماعت ہے۔ لاہورہائی کورٹ میں قصور سے سابق رکن قومی اسمبلی راوٴمظہرحیات کے نااہلی کیس کی سماعت 23اپریل تک ملتوی کردی گئی۔مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی راؤ مظہر حیات نے سماعت کے دوران موقف اختیار کیا کہ وہ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے چکے ہیں آئندہ بھی الیکشن نہیں لڑوں گے۔ اس پر عدالتی معاون اظہرصدیق نے موقف اختیار کیا کہ مستعفی ہونے یاالیکشن نہ لڑنے کے باوجود نااہلی کیس ختم نہیں ہوتا۔راوٴ مظہرحیات کیخلاف جعلی ڈگری کے الزام میں درخواست زیرسماعت ہے۔