تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:38

سپریم کورٹ نے سانحہ بادامی باغ پر از خود نوٹس کیس نمٹا دیا

جیو نیوز - اسلام آباد…سپریم کورٹ نے سانحہ بادامی باغ پر از خود نوٹس کیس نمٹا تے ہوئے ماتحت عدلیہ کو حکم دیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کی کارروائی سے متاثر ہوئے بغیر مقدمے کا فیصلہ کرے ۔آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نہ صرف جوزف کالونی بلکہ پنجاب میں تمام غیر مسلم کالونیز کا تحفظ کیا جائیگا۔چیف جسٹس افتخا رمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سانحہ بادامی باغ کیس کی سماعت کی۔ آئی جی پنجاب آفتاب سلطان عدالت میں پیش ہوئے اور کیس سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی ، ڈی ایس پی اور دو ایس ایچ او غفلت کے مرتکب ہیں، دونوں ایس ایچ اوز کو برطرف کر دیا گیا، ڈی ایس پی اور ایس پی کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جب کہ 55 ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے سانحہ بادامی باغ پر از خود نوٹس کیس نمٹا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.