3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:39
ذوالفقار بھٹو کی برسی: سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
جیو نیوز - کراچی … حکومت سندھ نے 4 اپریل کو صوبے بھر میں پیپلز پارٹی کے بانی سابق وزیراعظم ذوالفقا ر علی بھٹو کے برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ سروسز کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ نے صوبے بھر میں 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سندھ حکومت کے تمام دفاتر، آٹونومس باڈیز، کارپوریشنز اور لوکل کاوٴنسلز میں عام تعطیل ہوگی۔ سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتیں بھی کل بند رہیں گی تاہم الیکشن ڈیوٹیز انجام دینے والے جوڈیشل آفیسر اور عملہ اپنے فرائض جمعرات کو بھی انجام دے گا۔