تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:58

کورنگی نمبر 5 میں دھماکا، 3 رینجرز اہلکار شہید، 5 اہلکار اور کئی شہری زخمی

جیو نیوز - کراچی…کراچی شرقی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکے میں 3 رینجرز اہلکار شہید اور 5 اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں بھٹائی رینجرز ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے الے ٹرک پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا، دھماکے کے نتیجے میں 8 رینجرز اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے، اسپتال منتقل کرتے ہوئے 2 رینجرز اہلکار راست میں جبکہ ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔ زخمیوں کو پہلے سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی اور بعد میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں 5 رینجرز اہلکار زیر علاج ہیں جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ذرائع کے مطابق کورنگی میں دھماکا انتہائی شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ بھٹائی رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب کھڑی کئی گاڑیوں اور دیوار کو بھی نقصان پہنچا جبکہ رینجرز کا ٹرک تباہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں بال بیرنگ اور کیلیں استعمال کی گئیں، دوسرے دھماکے کے خدشے کے پیش نظر رینجرز نے میڈیا کو متاثرہ جگہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان نے رینجرز اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ترجمان کالعدم تحریک طالبان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے ہمیں نشانہ بناتے ہیں، ہم انہیں نشانہ بنائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.