4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 4:28
کراچی : اتحاد ٹاون میں رینجرز کا سرچ آپریشن ، متعددافراد زیرحراست
جیو نیوز - کراچی....بلدیہ ٹاو¿ن کے علاقے اتحاد ٹاو¿ن میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے ، کئی افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔اتحاد ٹاو¿ن میں آپریشن کےلئے رینجرز نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے ہیں۔ آپریشن میں کمانڈوز اور خواتین اہل کاروں سمیت ایک ہزار اہل کار شریک ہیں۔ مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور گھروں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے ،آپریشن کے دوران متعدد افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔