تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:58

ملک کے مختلف علاقوں میں 5.9 شدت کا زلزلہ، 3 افرادزخمی

جیو نیوز - اسلام آباد…دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہوراورپشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکزافغانستان،تاجکستان سرحد پر تھا، زلزلے کے جھٹکے 11 بجکر 31 منٹ پر محسوس کیے گئے۔اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، پشاور،آزاد کشمیر،چترال، مالاکنڈ ڈویژن، نوشہرہ ، مری اور نوحی علاقوں، خوشاب، لوئر دیر، بٹ گرام ، میانوالی، شانگلہ سمیت متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ پر3 افراد زخمی ہوئے۔ زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈ تک محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ گھبراہٹ کے عالم میں گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.