تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:38

سابق صوبائی وزیرعاقل شاہ کی ڈگری سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

جیو نیوز - پشاور…پشاورکی مقامی عدالت نے سابق صوبائی وزیرکھیل عاقل شاہ کی ڈگری سے متعلق کیس کا فیصلہ آج دوپہر ایک بجے تک محفوظ کرلیا۔پشاورکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبیرخان کی عدالت میں سابق صوبائی وزیرکھیل عاقل شاہ کی ڈگری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق صوبائی وزیرکھیل عاقل شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عاقل شاہ کے وکیل عبدالطیف آفریدی نے کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے بعض فیصلوں کی کاپی عدالت میں جمع کروا دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سابق صوبائی وزیرکی ڈگری سے متعلق کیس کا فیصلہ آج دوپہر ایک بجے تک محفوظ کرلیا اور دوپہر ایک بجے کے بعد سماعت کے فیصلہ سنایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.