4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:58
این اے 60:ن لیگ کے امیدوار ایاز امیرکے کاغذات نامزدگی مسترد
جیو نیوز - اسلام آباد… الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 60 سے ن لیگ کے امیدوار ایاز امیرکے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور معروف کالم نگار ایاز امیر نے کہا ہے کہ میرے دو کالم پر اعتراضات لگا کر کاغذات مسترد کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان کے حوالے سے کالم لکھے تھے جنھیں بنیاد بنایا گیا۔