4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:48
لاہور: ق لیگ کی ایم پی اے آمنہ الفت کی ڈگری جعلی قرار
جیو نیوز - لاہور … مسلم لیگ ق کی سابق رکن پنجاب اسمبلی آمنہ الفت کی ڈگری جعلی قرار دے دی گئی۔ پنجاب یونیورسٹی نے مسلم لیگ ق کی سابق ایم پی اے کی ڈگری جعلی قرار دی۔ ذرائع کے مطابق آمنہ الفت نے بی اے کے رزلٹ کارڈ میں ردو بدل کرایا تھا۔