4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:38
اصغر زیدی اور علی حسین نقوی کے کاغذات نامزدگی منظور
جیو نیوز - کراچی… مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کی جانب سے عام انتخابات کے لئے نامزد کردہ امیدوراوں میں سے جمعرات کے روز دو امیدواروں اصغر زیدی این اے 253اور علی حسین نقوی این اے250کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی الیکشن سیل کے ترجمان مولانا حیدر عباس عابدی نے وحدت ہاؤس کراچی میں اجلاس سے خظاب کرتے ہوئے کیا ۔اُن کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی شہر میں صوبائی اور قومی اسمبلی میں کل چودہ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں سے 6قومی اور 8 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن کی اسکروٹنی کا عمل تاحال جاری ہے تاہم جمعرات کے روز ہونے والی اسکروٹنی میں این اے 253 سے اصغر زیدی اور این اے 250علی حسین کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ این اے 213اور پی ایس 25 مجلس و حدت مسلمین صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں ۔