4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:38
کورنگی بم دھماکہ میں ملوث دہشتگردوں کوگرفتار کیا جائے،محمد علی جعفری
جیو نیوز - کراچی… آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سندھ محمد علی جعفری نے کورنگی رینجرزہیڈکوارٹر میں بم دھماکہ کی سخت ا لفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اوربم دھماکے میں جاں بحق شہید رینجرز اہلکار افراد کا دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے قانون نافذکرنے والے اداروں بھی محفوظ نہیں ہیں تو عوام کیسے محفوظ ہوسکتی ہے ۔ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی ان کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔