4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:18
چیئرمین واپڈا کی زیر صدارت بورڈ اجلاس، 150 افسروں کی ترقی
جیو نیوز - لاہور…چیئرمین واپڈا کی زیر صدارت بورڈ اجلاس میں لسیکو سمیت ملک بھر سے گریڈ 18 سے 20 تک مختلف کیڈر کے انجنیئرز اور ایڈمن شعبے کے 150 افسران کواگلے گریڈ میں ترقی دی گئی۔ واپڈا میں ترقیوں کی رفتار ہمیشہ سے انتہائی سست رہی ہے اور سال ہا سال تک ایک گریڈ سے اگلے گریڈ تک ترقی پانے کے لئے انتظار کرنا پڑتا ہے تاہم اس تاثر کو ختم کرنے کے لئے چیئرمین واپڈا راغب علی شاہ نے واپڈا ہاوس میں بورڈ اجلاس بلا یا اور ایک ہی ہلے میں ترقیاں دینے کا اعلان کر دیا ۔ترقی پانے والوں میں واپڈا کے علاوہ لسیکو اور دیگر کمپنیوں کے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران شامل ہیں ، نوٹیفیکشن مرحلہ وار 14 اپریل تک جاری ہو نگے ۔