تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:28

پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے بعد تنخواہوں میں 22فیصد اضافہ

جیو نیوز - کراچی …پی آئی اے کی سی بی اے یونین کے احتجاج کے بعد ملازمین کی تنخواہوں میں یکم جنوری 2012 سے 22 فیصد کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج ایرلائن کے ہیڈ آفس کراچی میں ہوا۔ پی آئی اے کی مخدوش مالی صورتحال کے پیش نظر ابتداء میں بورڈ نے تنخواہوں میں اضافے کی تجویز مسترد کری۔ جیسے ہی یہ اطلاع عام ہوئی سی بی اے پیپلز یونیٹی کی اپیل پر ملازمین نے ہیڈ آفس کے تمام گیٹ بند کرکے احتجاج شروع کردیا ، سیکریٹری دفاع اور چیرمین پی آئی اے جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک سمیت تمام بورڈ ممبران تقریبا ایک گھنٹہ محصور رہے۔بعد میں سی بی اے یونین کے رہنماوں سے مذاکرات کے بعد بورڈ نے پے گروپ ایک سے چار کے ملازمین کی تنخواہوں میں یکم جنوری 2012 سے 22 فیصد اضافہ منظور کرلیا گیا۔اس سے پہلے انتظامیہ نے 45 فیصد اضافہ معاہدہ کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.