تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:28

خاران میں الیکشن کمیشن دفتر پر بم حملہ ، اہلکار زخمی،آواران میں راکٹ باری

جیو نیوز - خاران …بلوچستان کے ضلع خاران میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر دستی بم کے حملہ میں ایک اہلکار زخمی جبکہ آواران میں تین راکٹ فائرہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق خاران کے مین بازار میں واقع ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر پر نامعلوم موٹر سا ئیکل سواروں نے دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے د ستی بم کے دھماکے میں وہاں موجود سیکیورٹی اہلکار محمد یونس زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے جبکہ ایک اور واقعہ کے دوران آواران میں نا معلو م سمت سے تین راکٹ فائر کئے گئے جو شہر سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر گر کر پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.