تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 3:8

عمر کوٹ: زمیندار کی نجی جیل سے 31ہاری بازیاب

جیو نیوز - عمر کوٹ…ضلع عمرکوٹ کے گاوٴں میں پولیس نے کارروائی کرکے دو خواتین اور گیارہ بچوں سمیت 31 ہاریوں کو زمیندار کی نجی جیل سے بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی عدالتی حکم پر کی گئی جس کے دوران تحصیل کْنری کے گاوٴں نظام دین گل میں زمیندار کی مبینہ جیل میں جبری مشقت پر مجبور اکتیس ہاریوں کو بازیاب کرالیا۔ بازیاب افراد میں دو خواتین اور گیارہ بچے بھی شامل ہیں جن میں پانچ دودھ پیتے بچے بھی موجود ہیں۔ بازیاب ہاریوں کا کہناہے کہ زمیندار کی قید میں وہ گزشتہ دو سال سے جبری مشقت پر مجبور تھے جس کیلئے نہ انہیں معاوضہ دیا جاتا تھا اور نہ ہی علاج کی سہولت مہیا تھی۔ جبکہ زمیندار کیا آدمی معمولی باتوں پر خواتین پر بھی تشدد کرتے تھے۔ بازیاب ہاری خاندان کو جمعہ کے روز سیشن جج عمرکوٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.