تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:8

ریٹرننگ افسران امیدواروں سے غیر ضروری سوالات نہ کریں،لاہور ہائیکورٹ

جیو نیوز - لاہور … لاہور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے غیر ضروری سوالات نہ کریں،اس حوالے سے عدالت عالیہ نے ریٹرننگ افسران پر پابندی لگادی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ یہ پابندی لاہورہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے ریٹرننگ افسران پرلگائی ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران امیدواروں کی فراہم کی گئی معلومات پرسوال کرسکتے ہیں،نیب،اسٹیٹ بینک،ایف بی آراورنادراکی تفصیلات پرسوالات پوچھے جاسکتے ہیں،جبکہ نجی زندگی اور اسلامی شعائر سے متعلق غیر ضروری سوالات نہ کئے جائیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنجاب بھرمیں ریٹرننگ افسران کے کمروں میں ٹی وی کیمروں کے داخلوں پربھی پابندی لگائی گئی ہے۔ادھر نمائندہ جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلہ سنایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.