تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:28

کسی امیدوار کو نادہند قرار نہیں دیتے،صرف معلومات بھیجتے ہیں،اسٹیٹ بنک

جیو نیوز - کراچی …اسٹیٹ بنک کسی امید وار کو نا دہندہ قرار نہیں دے سکتا۔ مرکزی بنک الیکشن کمیشن کو صرف امیدواروں کے قرضے کی معلومات جمع کرکے بھیج رہا ہے۔اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بنک خودکار نظام کا استعمال کر کے انتخابی امیدواروں کے قرضے کی تفصیلات حاصل کرتا ہے۔اسٹیٹ بنک ترجمان کے مطابق امیداروں کے قرضے کی تفصیلات کا طریقہ کار الیکشن کمیشن میں اسٹیٹ بنک کی مشاورت سے طے کیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مرکزی بنک 23 ہزار انتخابی امیدواروں کے قرضے کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھیج چکا ہے اور اس حوالے سے اپنی معاونت جاری رکھے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.