6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:49
محمو د خان اچکزئی، عبدالغفور حیدری، طلال بگٹی کے کاغذات نامزدگی منظور
جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ میں انتخابات میں حصہ لینے وا لے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔قومی اسمبلی کی نشستوں پر محمو د خان اچکزئی،مولانا عبدالغفور حیدری اور طلال بگٹی کے کاغذات منظور کر لئے گئے۔ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغزات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے کوئٹہ سٹی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 259پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوبزادہ طلال بگٹی کے کاغذات درست قرار پائے جبکہ این اے 268قلات کم مستونگ کی قومی اسمبلی کی نشست پر جمعیت علما اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری کے کاغذات در ست قرار پائے۔کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کے چھ حلقوں پرا سکروٹنی کا عمل کے دوران پی بی ون پرا سکروٹنی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ 62امیدواروں میں سے 44کے کاغذات منظور جبکہ 18کے مسترد،پی بی ٹو پر پچاس امیدواروں میں سے 44کے کاغذات درست جبکہ 6کے مسترد،پی بی تھری میں 53کے کاغذات درست جبکہ 5کے مستردپی بی فور کے 42کے منظور اور 12مسترد،جبکہ پی بی چھ پر 93امیدواروں میں سے 70 کی اسکروٹنی کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔تاہم ا س دوران میڈیا کے نمائندوں کو کوریج سے رو ک دیا گیا اسکروٹنی کا عمل مکمل کرنے کیلئے ایک دن کی مہلت باقی رہ گئی ہے ۔