تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:2

الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے تمام بینکس اتواربھی کھلیں گے

جیو نیوز - کراچی…اسٹیٹ بینک کے مطابق الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے ملک بھر کے تمام بینکس اتواربھی کھلیں گے۔اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی ہے کہ اپنے تمام دفاتر جن کا تعلق قرضے کی معلومات سے ہے آج صبح8سے رات12بجے تک کھلیں رہیں گے تاکہ انتخابی امیدواروں کے قرضوں سے متعلق تمام مسائل نمٹائے جاسکیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکس ان امیدواروں کو کلیئرنس سرٹیفیکیٹ جاری کرسکیں گے جو اپنے واجبات ادا کرچکے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق امیدوار آج اتوار کے روز اپنے نام پر واجب الادا رقوم بھی جمع کروا سکتا ہے یاد رہے کہ ملک بھر کے تمام بینکس کے اتوارکوکھلنے سے عوام کاتعلق نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.