6 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:12
الیکشن ملتوی کرانے کی کوششیں ناکام بنادینگے،میاں منظوروٹو
جیو نیوز - لاہور…پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کرانے کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیں گے، اُمید ہے الیکشن کمیشن اور عدلیہ غیر جانبداری برقرار رکھیں گے۔لاہور سے جاری بیان میں میاں منظوروٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ اپنی پسند اور ناپسند کو انتخابی عمل پر اثر انداز نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ منفی ہتھکنڈوں سے پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک کم نہیں کیا جا سکتا، ن لیگ من گھڑت الزامات کی بجائے مثبت سیاست اپنائے۔