7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 0:24
لاہور اور گردونواح میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 18گھنٹے تک پہنچ گیا
جیو نیوز - لاہور…لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بارہ سے اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے، جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ شہر کے مختلف علاقے جن میں سبزہ زار، جوہر ٹاوٴن،شاہدرہ،مغلپورہ،فیصل ٹاوٴن،وسن پورہ،راج گڑھ،اسلام پورہ،سنت نگر،ساندہ اور دیگر علاقوں میں رات گئے مسلسل پچھلے تین سے چار گھنٹے بجلی بند رہنے کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں جن میں قصور، ساہیوال، جلالپور بھٹیاں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پتوکی، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، عارف والہ، اوکاڑہ اور دیگر شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ چودہ سے اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا۔ بجلی کی مسلسل چھ سے آٹھ آٹھ گھنٹے کی بندش سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔