تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:43

بلوچستان میں اب بھی نوگو ایریازہیں، اختر مینگل

جیو نیوز - کوئٹہ …بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے توبلوچستان میں لوگ لاشوں کی جانچ پڑتال میں مصروف ہیں۔کراچی سے کوئٹہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں اختر مینگل نے کہا کہ تربت، وڈھ اور خضدار میں اب بھی لاشیں گرائی جارہی ہیں، بلوچستان میں اب بھی نو گو ایریاز ہیں۔ لاشیں گرانے اور لوگوں کو لاپتہ کرنے سے معاملات بہتر نہیں ہوں گے،حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہئیں ، صوبے میں حالات کی بہتری کیلئے عوام کی طاقت سے حکومت کی بے عقلی کے ناخن کاٹیں گے۔ایک سوال پر اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے مفاد کیلئے وہ تمام جماعتوں سے بات چیت کریں گے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.