تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:22

کراچی میٹرک کے امتحانات ، امتحانی مراکز پر144نافذہوگی

جیو نیوز - کراچی …کراچی میں کل سے میٹرک بورڈ کے تحت امتحانات کا آغاز ہورہا ہے ، تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذہوگی۔کراچی میٹرک بورڈ کے تحت 220امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ان میں سے 50 مراکز کو انتہائی حساس قراردیاگیا ہے۔سیکریٹری بورڈ حور مظہرنے مطالبہ کیا تھا کہ حساس امتحانی مراکز میں سیکورٹی انتظامات کیے جائیں ورنہ طلباء کی لئے امتحان دینامشکل ہوجائے گا۔ جس پر نگراں وزیر اعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی نے تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہداہت کی اور فول پروف سیکیورٹی کے لئے تمام ڈی آئی جیز، کمشنر ، ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے وزیراعلیٰ ہاوٴس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.