7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:9
دو کروڑ42 لاکھ روپے قرضہ لینے کا فراڈ، باپ بیٹا گرفتار
جیو نیوز - لاہور…نیب پنجاب نے دو کروڑبیالیس لاکھ روپے قرضہ حاصل کرنے کے فراڈ میں باپ بیٹے سمیت 3 ملزموں کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا ۔ترجمان نیب پنجاب کے مطابق لاہور کے رہائشی عمران رفیق ، اُس کے والد محمد رفیق کے خلاف جعلسازی اور بوگس دستاویزات پر دو کروڑ روپے کا قرضہ حاصل کرنے کا الزام تھا۔ ایک دوسرے واقعہ میں نیب پنجاب نے مقامی بینک سے جعلسازی کے ذریعے بیالس لاکھ روپے قرضہ لینے کے الزام میں حمید اختر نامی ملزم کو فیصل آبادسے گرفتار کرلیا۔ احتساب عدالت نے تینوں دو ہفتے کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔