7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:33
شفاف الیکشن ہی ملکی تقدیر کا فیصلہ کریگا،علامہ حیدر عباس عابدی
جیو نیوز - کراچی…شفاف الیکشن ہی ملکی تقدیر کا فیصلہ کریگا۔پانچ سال اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے شہر قائدکو ٹارگٹ کلنگ کا تحفہ دیا۔عوام انھیں مسترد کر دینگے ۔سیکورٹی اداروں کی جانب سے بے گناہ شیعہ افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے،انھیں فوری رہا کیاجائے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین الیکشن سیل کے ذمہ دار علامہ حیدر عباس عابدی نے وحدت مسلمین کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلی پر الیکشن لڑنے والے نامزد افراد سے وحدت ہاؤس کراچی میں خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں علامہ دیدار جلبانی ،علامہ محمد حسین کریمی ،علامہ محمد علی زیدی ،علامہ علی انور ،ڈاکٹر حسن جعفر،اصغر زیدی،علی حسین نقوی، شاکر علی راجانی ،سجاد رضوی،محمد حسین جعفری،سلمان حسسینی،حسن عباس رضوی ،مبشر حسن سمیت دیگر اراکین موجود تھے،انھوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیاآج دہشت گردی کی لپیٹ میں سارا ملک ہے مگر ملکی معاشی حب کراچی میں روزانہ عوام ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنتی ہے۔ اجلاس سے خظاب کرتے ہوئے علامہ دیدار جلبانی کاکہا کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے شیعہ نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور نگراں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں بے گناہ شیعہ افراد کی گرفتاریوں کے سلسلہ کو بند کیا جائے۔