تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:39

صرف نوازشریف اور پی پی کے کہنے پر الیکشن میں تاخیر کریں گے ،نجم سیٹھی

جیو نیوز - لاہور…نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر نوازشریف اور پیپلزپارٹی کہے گی تو الیکشن میں تاخیر کریں گے ،کسی اور کے کہنے پر نہیں کرینگے۔انتخابات کے بارے میں عمران خان کے تحفظات بھی دور کریں گے۔ لاہور میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا ملک کے تمام بڑے سیاستدانوں کو سیکورٹی خطرات ہیں ، جو بھی سیکورٹی مانگے گا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ داخلہ ، خزانہ اور تعلیم وصحت کے سیکرٹری تبدیل نہیں ہوں گے۔خزانہ اور اطلاعات کے محکمے انہی کے پاس رہیں گے۔۔آئندہ دو تین روز میں کمشنرز اور آرپی اوز کے تبادلے کردئیے جائیں گے۔بسنت کے حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا 90فیصد لاہوریئے جو کہیں گے کریں گے تاہم فیصلہ دو تین دن میں کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا ، انہوں س نے کہا کہ اسپتالوں کے اخراجات پورے کرنے کیلئے پارکنگ فیس دوبارہ لاگو کر دی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.