تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:12

مشرف کیخلاف غداری مقدمہ کی سماعت آج ہوگی

جیو نیوز - اسلام آباد… جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف بغاوت اور غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل کردیا گیا، اب جسٹس جوادایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ مقدمے کی سماعت کے لیے پہلے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز سپریم کورٹ کے اس بینچ کو تبدیل کرتے ہوئے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ بنایا گیا ہے۔ پرویزمشرف کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر پانچ درخواستوں کو یکجا کرکے آج سماعت کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.