تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:43

کراچی: کچرا کنڈی سے میٹرک کے بچوں کے ایڈمٹ کارڈز برآمد

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں میٹرک کے امتحانات سے ایک دن قبل کچھ بچوں کے ایڈمٹ کارڈ کچرا کنڈی سے مل گئے۔ میٹرک بورڈ کے امتحان سے ایک روز قبل رات ڈی ایچ اے کے علاقے نیلم کالونی کے قریب کچرا کنڈی سے 30سے زائد بدقسمت بچوں کے ایڈمٹ کارڈ ملے ہیں جس کے باعث ان بچوں کا مستقبل داوٴ پر لگ گیا ہے۔جبکہ گزشتہ ہفتے بھی ایڈمٹ کارڈ ز نہ ملنے پر سیکڑوں طلباء نے بورڈ آفس کے باہر احتجاج کیا تھا۔ روزنامہ عوام کے نمائندے آغا خالد کے مطابق کچرا کنڈی سے ملنے والے یہ ایڈمٹ کارڈز کچرا چننے والے ایک افغانی بچے کو ملے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.