تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:33

جمہوریت کفار کا نظام ہے،جہاد سے شریعت کا نظام نافذ کرینگے،حکیم محسود

جیو نیوز - پشاور…کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر حکیم اللہ محسود کا کہنا ہے کہ جمہوریت کفار کا نظام ہے۔ طالبان پاکستان اوراسلامی ممالک میں شریعت کا نظام نافذ کرناچاہتے ہیں۔ایک وڈیو پیغام میں حکیم اللہ محسود نے کہاہے کہ وہ جمہوریت کے قائل نہیں ہیں ، جمہوریت کے نام پر کفار مسلمانوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ طالبا ن اسلامی ممالک اور زمین پر اللہ کا نظام چاہتے ہیں۔ حکیم اللہ محسود نے کہاکہ نظامِ شریعت جہاد کے ذریعے نافذ ہوتا ہے، ایک وقت آئے گا جب زمین پر خلافت مسلمانوں کی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور امریکا مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.