تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:20

یورپی یونین کے چیف الیکشن آبزرورکی نگراں وزیر اعظم سے ملاقات

جیو نیوز - اسلام آباد…نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسو سے یورپی یونین کے چیف الیکشن آبزرور مائیکل گیلیئرنے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ انتخابی عمل کے جائزے کے لیے غیرملکی مبصرین کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسو سے یورپی یونین کے چیف الیکشن آبزرور مائیکل گیلیئر نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،وزیراعظم نے یورپی یونین کے وفد کو بتایاکہ نگراں حکومت عام انتخابات کو شفاف اور غیرجانبدار بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے ،وزیراعظم نے کہاکہ الیکشن کمیشن پاکستان مکمل آزاد اور خودمختار ہے اور نگراں حکومت الیکشن کمیشن کو ہرقسم کی مدد اور تعاون فراہم کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.