تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:33

انتظامیہ اور پولیس افسر کسی دباوٴ کے بغیر فرائض انجام دیں،نجم سیٹھی

جیو نیوز - لاہور…نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس افسر کسی دباوٴ کے بغیر فرائض انجام دیں،عام انتخابات کا شفاف،غیر جانبدار اور پْرامن انعقاد قومی ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بات ایوانِ وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔نجم سیٹھی نے کہاکہ تقرروتبادلے کے حوالے سے چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو فری ہینڈ دیا ہے،یقین ہے کہ نگران حکومت کے اقدامات سے عام انتخابات پْر امن اور شفاف کرانے کا مرحلہ خیرو عافیت کے ساتھ مکمل کرلیا جائے گا۔اس سے پہلے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے ایران کے قو نصل جنرل حسین نبی اسدی نے بھی ملاقات کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.