8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:13
تھر میں ایک بار پھر موروں میں بیماری، ایک دِن میں10مرگئے
جیو نیوز - تھر…صحرائے تھر میں ایک مرتبہ پھر موروں کی پراسرار ہلاکت کا سلسلہ شرو ع ہوگیا ہے۔ ایک دن میں دس مور مر گئے۔تھرکے فطری حْسن کوچارچاندلگاتے حسین موروں کی جان لیوا بیماری نے اس سال بھی صحراکواداس کردیاہے ،گزشتہ برس بھی صحرائے تھرکے موروں میں پراسرار بیماری رانی کھیت سے سیکڑوں کی تعداد میں مور ہلاک ہوگئے تھے۔جیو نیوزنے سب سے پہلے بے بسی سے مرتے موروں کی خبر نشر کی ،اورسندھ وائلڈ لائف اور انتظامیہ کو جھنجھوڑنے کی کوشش بھی کی تھی ،مگر موروں کی بیماری کے خاتمے کے لیے موثر اقدامارت نہیں کیے گئے یہی وجہ ہے کہ اس سال بھی تحصیل ڈیپلو کے گاوٴں سینگھالو کے مقامی لوگوں کے مطابق اب تک 10 مور ہلاک ہوچکے ہیں ،اگر رانی کھیت نامی بیماری کو بر وقت برھنے سے روکا نہ گیا توموروں کی نسل کے خاتمے کاخدشہ بڑھ جائیگا اورقدرت کایہ خوبصورت شاہکارہمیشہ کیلئے فنا ہوجائیگا۔