8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:29
ملتان:فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
جیو نیوز - ملتان …ملتان میں گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ملتان میں بہاولپور بائی پاس چوک پر واقع ایک فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی جس کو بجھا نے کے لئے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کے 15 فائر ٹینڈرز کی مدد لی گئی آگ لگنے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا گتا جل کر راکھ ہو گیا جبکہ آگ لگنے کے نتیجے میں ایک فیکٹری مزدور جھلس گیا جس کو طبی امداد کے لئے نشتر اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔