8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:14
حج اسکینڈل، سابق حکومت نے ایف آئی اے کو گیلانی کیخلاف کارروائی سے روکا
جیو نیوز - اسلام آباد…حج اسکینڈل میں وزارت قانون نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔ وزارت قانون کی طرف سے ایف آئی اے کو لکھا گیا خط جیو نیوز کو موصول ہوگیا۔یکم مار چ کو وزارت داخلہ کے ذریعے ایف آئی اے کو لکھے گئے خط کی کاپی کے مطابق وزارت قانون کے ڈپٹی سیکرٹری صفدرعلی ملک کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کو آئین کے آرٹیکل 248(1)کے تحت استثنیٰ حاصل ہے اور وہ اپنے عہدے مدت کے دوران کیے گئے کسی بھی فیصلے کے بارے میں سابق وزیراعظم کسی عدالت یا اتھارٹی کو جوابدہ نہیں ہیں۔ خط کے مطابق صدر ، وزیراعظم ، وزرا ، وزرا مملکت ، گورنرز، وزیراعلیٰ اور صوبائی وزرا سب کو استثنیٰ حاصل ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیرا عظم سید یوسف رضا گیلانی کو حج اسکینڈل میں اپنے دور حکومت کے دوران اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کا سامنا ہے۔ جس پر ایف آئی اے نے انہیں تین بار شامل تفتیش ہونے کے لیے خطوط لکھے مگر وہ شامل تفتیش نہ ہوئے۔