9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 1:32
کراچی: لیاری میں رینجرز کی چھاپہ مارکارروائیاں،متعدد افرادزیر حراست
جیو نیوز - کراچی… لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔رینجرز ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کی جانب سے لیاری کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں کی گئی ہیں،جس کے دوران بعض افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں بھی لے لیا گیا ہے، لیاری کے جن مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں کی گئی ہیں ان میں پرانا کمہار واڑہ، جمعن شاہ پلاٹ، غلام شاہ لائن اور چاکیواڑہ سمیت مختلف ملحقہ علاقے شامل ہیں۔