تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 5:23

مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کے مقدمے کی سماعت آج پھر ہو گی

جیو نیوز - اسلام آباد…سپریم کورٹ میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف آئین توڑنے پر غداری کا مقدمہ چلانے کی سماعت آج پھر ہو گی۔ عدالت کے حکم پر مشرف کے پاکستان سے باہر جانے پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔مشرف کہتے ہیں کہ عدالتوں میں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں گے-جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف پر مشتمل دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہاہے۔ گزشتہ سماعت پردرخواست گزاروں کے وکلا کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے حکم دیا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف، وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقینکو نوٹس جاری کر دیااور اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی آئی جی پیز کو حکم دیا کہ وہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو عدالتی حکم کی تعمیل کرائیں جب کہ سیکریٹری داخلہ سے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔عدالت کے حکم پرپرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کر کیسرکلر تمام ائر پورٹس، بندرگاہوں،چیک پوسٹس اور خارجی راستوں پر تعینات حکام کو بھجوا دیا گیا ہے۔ادھر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہاہے کہ وہ عدالتوں میں اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے۔ مقدمات انہیں خوفزدہ نہیں کرتے، وکلاء کے پینل کو ہدایت کردی ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں ان کی بھرپور طریقے سے نمائندگی کریں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.