تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:48

شیرازی برادران کا پی پی چھوڑنے کا اعلان، آزاد حیثیت سے الیکشن لڑینگے

جیو نیوز - ٹھٹھہ…ٹھٹھہ کی سیاست میں ایک بارپھرہلچل مچ گئی ہے اورشیرازی برادران نے پیپلزپارٹی چھوڑنے کااعلان کردیا ہے۔ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیرازی برادران نے آزادحیثیت سے الیکشن لڑنے کااعلان کردیا ۔شفقت شاہ شیرازی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رویے سے دلبرداشتہ ہیں،این اے237سے ریاض شاہ شیرازی الیکشن لڑیں گے،پی ایس 84 سے شیرازی گروپ کے سربراہ اعجازشاہ شیرازی الیکشن لڑیں گے۔شیرانی برادران کے ہمران پیپلزپارٹی کے رہنماغلام قادرملکانی نے بھی پیپلزپارٹی چھوڑتے ہوئے ملکانی گروپ کوبھی شیرازی گروپ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے،اویس مظفرٹپی کے خلاف غلام قادرملکانی یاان کے بھائی امیدوارہوں گے۔شیرازی برادران نے11مارچ 2013کوپیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.