تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:53

پنجاب میں تبادلے ،وفاق ،سندھ اور بلوچستان میں ایسا نہیں ہوا،پرویز رشید

جیو نیوز - لاہور…مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں اوپر سے نیچے تک تمام افسروں کو تبدیل کر دیا گیا مگر سندھ،بلوچستان اور وفاق میں ایسا نہیں ہوا۔لاہور میں جیو نیو ز کے نمائندے محمد عاصم نصیر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینٹر پرویز رشید کا کہنا تھاکہ انتخابات کرانے کی ذمہ داری تین اداروں نیب،نادار اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے، کیا وفاقی حکومت نے ان اداروں میں اپنے چہیتوں کو تبدیل کیا، ؟ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نہ کسی کو لانا چاہتے ہیں نا ہی ہٹانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن آگے کرنے کی بات وہ کر رہے ہیں جن کی کوئی کارکردگی نہیں ، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے ناموں کا آئندہ تین چار روز میں اعلان کر دیں گے ٹکٹوں میں تا خیر نہیں انتخابی مہم کیلیے کافی وقت پڑا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.