تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:13

چوہدری نثار کی NA-53 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل

جیو نیوز - لاہور…لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے چوہدری نثار علی خان کے حلقہ این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے پر ریٹرننگ افسر اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں قائم الیکشن ٹریبونل میں اب تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف 39 اپیلیں داخل کی گئی ہیں جن میں سے 7 مسترد کر دی گئیں۔ حلقہ این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف چوہدری نثار علی خان کی اپیل کی سماعت کی گئی ، ٹریبونل نے متعلقہ ریٹرنگ افسر اور فریقین سے 11 اپریل تک جواب مانگ لیا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے حلقہ این اے 48 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل کی سماعت بھی کی گئی۔ ٹریبونل نے پرویز مشرف کے وکیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام اعتراضات کی دستاویزات کل (بدھ) تک پیش کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.