تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:42

شاہ زیب قتل کیس میں گواہی سے مزیدسات گواہوں کے نام خارج

جیو نیوز - کراچی…بلال احمد… انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصظفی میمن نے شاہ زیب قتل کیس میں گواہی سے مزیدسات گواہوں کے نام خارج کر دیئے ہیں ، منگل کو سماعت کے موقع پر خصوصی وکیل سرکار منتظر مہدی نے عدالت کے روبرو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مذکورہ سات گواہوں کی گواہی کی ضرورت نہیں ،مقدمہ میں گواہان کے بیانات کافی ہیں لہذاشناختی پریڈ میں شناخت کرنے والے گواہ عابد حمید بلوچ ،عمران ،طلحہ عالم ،قدیرالحسین ،اطہر نذیر و دیگر کو گواہی سے خارج قرار دے دیا جائے #انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصظفی میمن نے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار غلام مصظفی سمیت ۴ ملزمان کو ۶۱ اپریل کے لئے پولیس ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے منگل کو سماعت کے موقع پر تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے ایک کاروباری شحض سے ۵۲ ہزار روپے بھتہ طلب کیا تھا تاہم پولیس نے رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا ملزمان سے مزید تفتیش کرنا ہے لہذا تفتیشی ریمانڈ پر دیا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.