10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 1:34
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
جیو نیوز - لاہور....پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں منگل کے روز چند ایک مقامات پر بار ش اور ژالہ بار ی ہوئی جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ شیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد میں موسلادھاربارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی،جس سے گندم کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچا۔چمن،پشین ،زیارت سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بار ش ہوئی۔ جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں، پشاور بنوں اورمیانوالی میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ دیگر علاقوں میں سارا دن مطلع صاف رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کوئٹہ،بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند ایک مقامات بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے گا۔آج ملک کے مختلف شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت، کچھ اس طرح رہنے کا امکان ہے۔