تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 0:23

الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کی میڈیا سے گفتگو پر پابندی

جیو نیوز - اسلام آباد....الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان میڈیا سے گفتگو میں سوالات پر برہم ہوگئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ان کے میڈیا سے گفتگو کرنے پر پابندی لگادی ہے۔نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب جب میڈیا سے گفتگو کررہے تھے تو ایک موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان آگے آئے اور انہیں ہاتھ سے روکتے ہوئے خود بولنے لگے ، ان کے بیان پرجیو نیوز کے نمائندے نے ان سے پوچھ لیا کہ آپ جو بات کررہے ہیں کیا وہ آپ کے دائرہ اختیار میں ہے ؟ اس پر ایڈیشنل سیکریٹری بھڑک گئے ، اور ان کے بھڑکیلے جواب پر میڈیا کے نمائندے بھڑک گئے ، اور دھمکیاں دینے پر بھی اترآئے ،اس دوران وزیر داخلہ بیچ بچاو¿ کی کوشش کرتے رہے ، میڈیا کے نمائندوں کو بھی ہاتھ کے اشارے سے خاموش کرنے کی کوشش میں لگے رہے اور ایڈیشنل سیکریٹری کو بھی ہاتھ سے روک کر پیچھے کرتے رہے لیکن یہ شور شرابہ تھمنے کانام ہی نہیں لے رہا تھا۔پھر وزیر داخلہ سے صحافیوں کو بحث میں الجھا دیکھ کر ایڈیشنل سیکریٹری خاموشی سے وہاں سے چلے گئے ۔اس معاملے پر جیو نیوز کے نے بتایا کہ جب دائرہ اختیار کا سوال ایڈیشنل سیکریٹری سے انہوں نے کیا ، تو جواب میں ایڈیشنل سیکریٹری کی طرف سے انہیں دھمکیاں بھی ملیں ۔افضل خان جو خود بھی صحافت سے وابستہ رہے ہیں اور صحافتی کیریئر میں اپنا تعارف افضل قذافی کے نام سے کراتے تھے ، اب الیکشن کمیشن میں اہم عہدے پر تعینات ہیں اور اب وہ اپنا تعارف افضل خان کے نام سے کراتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری افضل خان کے میڈیا سے گفتگو میں برہم ہونے پر چیف الیکشن کمشنر نے ان کے میڈیا سے گفتگو کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.