10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 2:14
ایس ایچ اوپریڈی آغااسداللہ کا قتل پْراسرارصورت اختیارکرگیا
جیو نیوز - کراچی…ایس ایچ اوپریڈی آغااسداللہ کاقتل پْراسرارصورت اختیارکرگیا ہے۔ تفتیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ آغا اسداللہ کی گاڑی پرباہرسے فائرنگ کے شواہد نہیں ملے، لگتاہے فائرنگ گاڑی کے اندر سے کی گئی، آغااسداللہ کوعقب سے گولی لگی۔ تفتیشی حکام کے مطابق گاڑی کے باہرسے خول ملے لیکن وہ آغااسدکے گن مین نے فائرکیے تھے، آغا اسداللہ کی موت سرمیں گولی لگنے سے ہوئی، لگتاہے کہ آغا اسداللہ کی موت گن مین کی گولی سے ہوئی، یا تو گن مین سے غلطی سے گولی چلی یا پھراس نے جان بوجھ کرفائرکیا۔