تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:14

بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق وقت کی کمی رکاوٹ ہے،اشتیاق احمد

جیو نیوز - اسلام آباد…سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ نادرا نے ای ووٹنگ کا سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے ، تاہم آئندہ عام انتخابات میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے میں وقت کی کمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سمیت سب کی خواہش ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کی جائے تاہم 11مئی کے عام انتخابات میں یہ سہولت دینے میں مشکلات ہیں،نادرا نے ای ووٹنگ کا سافٹ ویئر تیار کر لیا ہے جس کے بارے میں کل سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.