10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:33
نادہندگان کے نام جا ری کرنے سے اسٹیٹ بینک کی معذرت
جیو نیوز - کراچی…اسٹیٹ بینک نے قرض نادہندہ افراد کے نام ویب سائٹ پر جاری کرنے سے معذرت کر لی ہے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ اور تحریری طور پرآگاہ کر دیاہے،ذرائع کے مطابق خط میں عذر پیش کر تے ہو ئے لکھا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو نوٹس جاری کرنا اور اسے سننا لازمی ہے اورنام عام کرنے سے قبل اسے نوٹس دینا بھی لازم ہے۔