تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:24

بیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹ کے حق سے محروم

آج نیوز - بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ مل سکا، سیکریٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں کہ انتخابات میں وقت کم رہ جانا بھی حق نہ دینے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو وٹ کا حق دینے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اجلاس میں کہاگیا ہے کہ اوور سیز پاکستانی آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نادرہ نے الیکٹرانک سافٹ وئر تیار کر لیا ہے سافٹ وئر کی تفصیل کل سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔ اشتیاق احمد نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو وٹ کی سہولت دینے میں مشکلات ہیں الیکشن میں کم وقت کا رہ جانا بھی حق نہ دینے کی ایک وجہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.